اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے برازیل وولڈ کپ میں پہنچنے پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے تبریک و تہنیت پر مبنی پیغام میں ایران کے لیے مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی ہے۔پیغام کا ترجمہ:بسمہ تعالیقومی فٹبال ٹیم کی کامیابی نے ایران کی پوری قوم خاص طور پر کھیل سے لگاو رکھنے والے افراد کو خوش اور مسرور کر دیا ہے۔ جن عزیزوں نے اس خوشی اور مسرت کا موقع فراہم کیا ہے ان کا شکرگزار ہوں۔ سلامت رہو، کامیاب رہو۔سید علی خامنہ ای۱۸،۰۶،۲۰۱۳واضح رہے جنوبی کوریا میں عالمی فٹبال مقابلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے آج جنوبی کوریا کی قومی ٹیم کو ایک - صفر سے ہرا کر برازیل میں 2014 ء کے عالمی فٹبال مقابلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ کافی دلچسپ رہا پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی لیکن دوسرے ہاف کے 59 ویں منٹ میں ایران کے کھلاڑی رضا قوچانی نژاد نے جنوبی کوریا کے دروازے میں گول کر دیا جس کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم نے ایران کے دروازے پر بھر پور حملے شروع کر دیئے لیکن ایرانی کھلاڑيوں نے اپنے دروازے کا مکمل طور پر دفاع کیا ۔ اور اس طرح ایرانی ٹیم 2014 میں برازیل میں ہونے والے عالمی فٹبال مقابلوں میں پنہچ گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جون 2013 - 19:30
News ID: 431152
ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے برازیل وولڈ کپ میں پہنچنے پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے تبریک و تہنیت پر مبنی پیغام میں ایران کے لیے مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی ہے۔